جمرود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار شہید

ویب ڈیسک :ضلع خیبر کے تھانہ حدود جمرود علاقہ غنڈی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار شہید ہو گیا ہے ۔
پولیس کے مطابق ایف سی اہلکار علی مرجان چھٹی پر گھر آیا تھا کہ اپنے گھر کے سامنے نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر شہید ہوگیا جبکہ ملزمان واردات کے بعدفرار ہو گئے۔
شہید ہونے والا اہلکار باڑہ رائفل میں فرائض انجام دے رہا تھا پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔

مزید پڑھیں:  پنجاب کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان