اسرائیل کو تسلیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ‘مولانا فضل الرحمن

ویب ڈیسک :جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بانیان پاکستان نے اسرائیل کو ناجائز بچہ قرار دیا تھا ‘ اپنے اور دیگر اسلامی حکمرانوں پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔
فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسرائیل فلسطین پرقابض ہے، غزہ پراسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہیں، ہم نے اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کیا نہ ہی کرنے دیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی سرزمین پر اسرائیل کے ایجنڈے کو شکست دی ہے، امریکا تم نے جاپان پر ایٹم بم برسایا، تم کیسے انصاف کی بات کر سکتے ہو، اب دنیا میں فلسطین کی آزادی کی بات ہو رہی ہے۔
بیت المقدس ہمارا ہے، ہم نے بیت المقدس کو آزاد کرانا ہے، جمہوریت کے علمبردار فلسطین میں انسانیت کا احترام نہیں کر رہے، عالمی ادارے فلسطینیوں کے حقوق کا احترام کریں۔

مزید پڑھیں:  فیض آباددھرنافیصلےپرعمل کرلیاجاتاتو 9مئی کا واقعہ نہ ہوتا، چیف جسٹس