بجلی صارفین کو زائد بل بھجوانے کے معاملے پر انکوائری کمیٹی تشکیل

ویب ڈیسک : پاور ڈویژن نے بجلی کمپنیوں کی جانب سے صارفین کو زائد بل بھجوانے کے معاملے پر 4رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔
سابق سیکرٹری پاور ڈویڑن عرفان علی کمیٹی کی سربراہی کریں گے ‘اراکین میں ایم ڈی نیسپاک زرگام اسحاق خان، عابدلودھی کنسلٹنٹ یو ایس ایڈ، سابق ایم ڈی این ٹی ڈی سی ڈاکٹر فیاض چوہدری کمیٹی میں شامل ہیں۔
کمیٹی کے لئے ٹی او آرز بھی جاری کردیئے گئے ہیں جس کے تحت نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی ڈسکوز اور پی آئی ٹی سی کے ڈیٹا کی بنیاد پر نیپرا رپورٹ کا جائزہ لےگی، نیپرا تحقیقات کے لیے سیمپلنگ کے طریقہ کار اور صارفین کو ایک ماہ سے زائدکی بلنگ کے معاملے کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ بجلی کمپنیوں کے افسران اور نیپرا کی تحقیقاتی ٹیم سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی اور کمیٹی15 روز کے اندر اپنی سفارشات مرتب کرکے پیش کرےگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی مزید کارروائی کے لیے ذمہ داروں کا تعین بھی کرے گی۔

مزید پڑھیں:  سعودی وفد کی پاکستان آمد :اسٹاک ایکس چینج میں تیزی