جونیئر ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان اور نیدرلینڈز کا میچ 3-3 گول سے برابر

ویب ڈیسک: جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کا میلہ ملائیشیا میں سج گیا، رنگا رنگ تقریب کے بعد میچز کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان اور نیدرلینڈز کا ٹاکرا ہوا ، میچ انتہائِی سنسنی خیز رہا لیکن ہر دو جانب سے بھرپور کوشش کے باوجود میچ کو فیصلہ نہیں بنایا جا سکا اور بالآخر میچ 3-3 گول سے برابری کی بنیاد پر ختم ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں کھیلے گئے میچ میں تیسرے کوارٹر تک مقابلہ 2-2 گول سے برابر تھا۔ یاد رہے کہ میچ میں نیدرلینڈز کو پہلے 0-2 کی برتری حاصل تھی جسے ارشد لیاقت نے 32 ویں منٹ میں فیلڈ گول کر کے کم کیا اور اس کے چار منٹ بعد ہی سفیان نے دوسرا گول جڑ کر مقابلہ برابر کر دیا۔
میچ کے چوتھے کوارٹر میں نیدرلینڈز کے اولیورز نے گول کر کے ایک بار پھر ٹیم کو برتری دلا دی تاہم پاکستانی پلیئر ارباز احمد نے جوابی وار کرتے ہوئے گول داغ دیا یوں مقابلہ 3-3 گول سے برابر رہا۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستیں :حکومت کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار