پرویز خٹک کا نوشہرہ کے تمام حلقوں سے امیدوار لانے کا اعلان

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے نوشہرہ کے تمام حلقوں پر اپنے دونوں بیٹوں،داماد اور خود دو صوبائی اور ایک قومی نشست پر لڑنے کا اعلان کردیا۔
پرویز خٹک نے این اے 33، پی کے 87اور 88 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ داماد ڈاکٹر عمران خٹک این اے 34 اور پی کے 89 سے الیکشن لڑیں گے ۔
پی کے 85سے ابرہیم خٹک ، پی کے 86 سے اسماعیل خٹک پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے امیدوار ہوں گے ۔
چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کا مزید کہنا تھا اس دفعہ سارے سیٹوں پر میں اپنے بچوں، بھتیجوں، بھانجوں کو کھڑا کروں گا۔

مزید پڑھیں:  190ملین پانڈ ریفرنس، بشریٰ بی بی کا عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار