ہفتہ انسداد کرپشن :شاہ منصور میں آگاہی واک کا انعقاد

ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن صوابی کے زیر اہتمام ضلع بھر میں ہفتہ انسداد کرپشن منایا جا رہا ہے۔
اس سلسلے میں شاہ منصور میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے زیر نگرانی آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں سمیت معاشرے کے ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
مقررین کا کہنا تھا کہ واک کا مقصد پاکستان میں کرپشن کے خلاف عوامی سطح پر اور انتظامی سطح پر آگاہی پیدا کرنا تھا۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان، خوشاب حادثہ میں جاں بحق ہونیوالوں کیلئے شہداء پیکیج کا مطالبہ