تحصیل کمپاﺅنڈ لنڈی کوتل میں پہلی بار مصالحتی کونسل قائم

ویب ڈیسک :لنڈی کوتل تحصیل کمپاﺅنڈ میں قبائلی اضلاع کی تاریخ میں پہلی بار مصالحتی کونسل قائم‘باقاعدہ مرکز کا افتتاح کر دیا گیا ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ڈی آر سی میں علاقے سے 21 کونسل ممبران شامل ،جبکہ قبائلی اضلاع کی تاریخ میں پہلی بار مقامی خاتون امنہ آفریدی ڈی آر سی ممبر بن گئی ہے ۔
انضمام کے بعد علاقے میں زیادہ تر آراضی تنازعات پیدا ہوئے ہیں مصالحتی کونسل عوام کو فوری طور پر ریلیف فراہم کریگی ۔
مصالحتی کونسل ممبران نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں زیادہ تر لوگ جرگے کو ترجیح دیتے ہیں ،علاقائی مسائل اور تنازعات کے حل کے لیے انصاف پر مبنی فیصلے کرینگے ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ علاقے میں قیام امن اور تنازعات کے حل کے لیے کسی قسم کی قربانیوں سے دریغ نہیں کرینگے
اس موقع پر 21 ممبران پر مشتمل تمام کونسل ممبران نے حلف بھی اٹھا لیا۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کا پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ