خیبر پختونخوا کی 4جامعات کو مشروط فنڈ جاری

ویب ڈیسک :محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے صوبے کی 4 جامعات کو 39کروڑ روپے کا مشروط فنڈ جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جامعہ پشاور، زرعی یونیورسٹی پشاور، انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور اور گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان کو فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق جامعات کو ملازمین کو فراہم تمام تعلیمی ‘ سفری ‘رہائی اور دیگر سبسڈی ختم کرتے ہوئے قلیل مدتی، وسط مدتی اور طویل مدتی حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فنانشل مینجمنٹ کیلئے جامعات محکمہ خزانہ کو تمام ڈیٹا فراہم کرنے کی پابند ہوں گی جبکہ جامعات میں کنٹری بیوٹری پنشن فنڈ لاگو کرنا بھی لازمی قراردے دیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  بابر سلیم سواتی کا نام پی این آئی ایل میں شامل کرنے پر وفاق سے جواب طلب