وزیراعلیٰ کی حیات آباد میڈیکل کمپلیکس آمد‘طبی سہولیات کا جائزہ لیا

ویب ڈیسک :نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ اچانک حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پہنچ گئے‘وزیر ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔
وزیر اعلیٰ نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں سے بھی ملاقات کی اور ان سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے دریافت کیا۔
وزیر اعلیٰ نے دورہ کے دوران ہسپتال میں صفائی کی غیر تسلی بخش صورتحال اور عملے کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا ۔
موقع پر موجود حکام کو ہسپتال خصوصا ایمرجنسی میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے اور ڈیوٹی روسٹا کے مطابق عملے کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ‘
ہسپتال کفے ٹیریا کے کچن کا خصوصی معائنہ اور حفظان صحت کے اصول کا جائزہ لیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کچن میں کام کرنے والے عملے کا میڈیکل ٹیسٹس نہ ہونے کا سخت نوٹس لے لیا
دورہ کے موقع پر چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری اور دیگر حکام بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

مزید پڑھیں:  سنٹرل ایشیا والی بال چمپئن شپ کا آخری لیگ میچ پاکستان کے نام