AI ٹیکنالوجی کا استعمال

خواتین کو بے لباس دیکھنے کیلئے AI ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھ گیا

ایسی ایپس جو تصاویر میں خواتین کے کپڑے اتارنے کیلئے استعمال ہوتی ہیں مقبول ہو رہی ہیں، رپورٹ
ویب ڈیسک: ایک طرف جہاں معاشرہ پہلے ہی اخلاقی زبوں حالی کا شکار ہے اب AI ٹیکنالوجی نے دنیا بھر میں Nudity کیلئے مختلف ویب سائٹس کو دیکھنا ممکن بنا دیا.
رواں سال ماہ ستمبر میں، 24ملین لوگوں نے کپڑے اتارنے والی ویب سائٹس کو وزٹ کیا، سوشل نیٹ ورک تجزیہ کرنے والی کمپنی گرافیکا کے مطابق، ان میں سے بہت سی ویب سائٹس کپڑے اتارنے، یا Nudity کی خدمات مارکیٹنگ کے لیے مقبول سوشل نیٹ ورک استعمال کرتی ہیں جس میں X اور Reddit شامل ہیں، کپڑے اتارنے والی ایپس کی تشہیر کرنے والے لنکس کی تعداد میں 2,400فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
یہ لنکس تصویر کو دوبارہ بنانے کیلئے AI کا استعمال کرتی ہیں تاکہ وہ شخص عریاں ہو۔ بہت سی ویب سائٹس صرف خواتین پر کام کرتی ہیں۔
اس کا پھیلائو سنگین قانونی اور اخلاقی رکاوٹوں کا شکار ہے کیونکہ تصاویر اکثر سوشل میڈیا سے لی جاتی ہیں اور رضامندی، کنٹرول یا علم کے بغیر تقسیم کی جاتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  سعودی ولی عہد کا رواں ماہ پاکستان آنے کا امکان