دہشت گردی کے چیلنجز سے

دہشت گردی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، کے پی چیف سیکرٹری

ویب ڈیسک: چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چودھری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ خیبرپختونخوا فرنٹ لائن صوبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں.
یاد رہے آج منگل کے روز صبح ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کا واقعہ رونما ہوا ہے۔
اس دہشت گردی کے واقعے میں تین پولیس اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔
چیف سیکرٹری ندیم اسلم چودھری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردانہ کارروائی کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دہشت گردی کی کاروائی سے ہمارے جوانوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بن رہی ،گورنر فیصل کریم کنڈی