ایک شخص جاں بحق

نوشہرہ :دو موٹرسائیکلوں کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق‘3زخمی

ویب ڈیسک :نوشہرہ کی تحصیل پبی ڈھیری زرداد پشتون گڑھی کے مقام پر دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بق تین شدید زخمی ہو گئے ۔
روڈ ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق تین شدید زخمی ہو گئے ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ‘ریسکیو1122نوشہرہ کی میڈیکل ٹیم نے زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد پبی ہسپتال منتقل کردیا ۔
حادثے میں ابراہیم عمر 23سال سکنہ ریگی جاں بحق جبکہ حمزہ عمر 30سال سکنہ خیشگی ‘آزم عمر 25سال سکنہ خیشگی اور ناظم عمر 26سال سکنہ خیشگی شامل ہیں ۔

مزید پڑھیں:  طلبہ کی واپسی ،خیبر پختونخوا حکومت کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی، ہوا بازی ڈویژن