سارہ انعام قتل

سارہ انعام قتل کیس، مجرم شاہنواز امیر کو پھانسی کی سزا

ویب ڈیسک: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ نے سارہ انعام قتل کیس میں مجرم شاہنواز امیر کو پھانسی کی سزا سنا دی گئی جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ملزمہ ثمینہ شاہ کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سارہ انعام کے قتل کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ پڑھ کر سنایا۔
سارہ انعام قتل کیس کا فیصلہ سیشن جج ناصر جاوید رانا نے سنایا، عدالت نے شاہنواز کو سزائے موت اور 10لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے فیصلے کے خلاف دونوں فریقین اعلٰی عدالتوں میں اپیل دائر کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بجٹ تیاری، تنخواہوں میں‌اضافہ سمیت پنشن سسٹم میں تبدیلیاں متوقع