پشاور، غیر قانونی مقیم افغانیوں کے بڑے کاروبار سے منسلک ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک: ملک بھر میں غیر قانونی مقیم افغانیوں سمیت دیگر تارکین وطن کیخلاف کارروائی جاری ہے، اس حوالے سے پشاور ریجن میں موجود غیر قانونی مقیم باشندوں کےبارے میں معلومات جاری کر دی گئی۔
محکمہ کی= جانب سےجاری دستاویزات کے مطابق مشہور کاروباری افغان شخصیات میں سے بیشتر نے پاکستانی شناختی کارڈ بنوائے ہیں، غیر رجسٹرڈ 56 افغانیوں کے بڑے کاروبار سے منسلک ہونے کا بھی پتہ چلا ہے۔
دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ پشاور ریجن میں 22 بڑے افغان کاروباری شخصیات نے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کر رکھے ہیں، 31 بڑے افغان کاروباری شخصیات رجسٹرڈ کاروبار سے بھی وابستہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق 31 افغان کاروباری شخصیات پاکستانی شہریوں کے نام سے کاروبار کرتے ہیں، اس حوالے سے جاری ہونیوالی رپورٹ میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ پشاور ریجن میں غیر رجسٹرڈ افغان تاجر کاسمیٹکس، کالین، جوس شاپ، کتب خانے، ہوٹل، پراپرٹی، حوالہ ہنڈی اور چائے کے کاروبار جبکہ بعض تو ملک کے دیگر شہروں اور دبئی میں بھی کاروبار سے وابستہ ہیں۔
دستاویز میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ غیر رجسٹرڈ افغان تاجروں نے معروف برانڈ کی کمپنیاں پاکستانی تاجروں کے نام لے رکھی ہیں۔
یاد رہے کہ غیر قانونی مقیم افغانیوں کے بڑے کاروبار سے منسلک ہونے سمیت ان کے قومی شناختی کارڈ کے حصول کا بھی دستاویزات میں کا انکشاف کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  چترال میں تین روزہ قاقلشت فیسٹیول کا آغاز