ٹانک میں شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

ویب ڈیسک :ٹانک میں دہشت گردوں کے حملے کے دوران شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ڈی ی او آفس میں ادا کردی گئی ۔
سپاہی احسان اور اے ایس آئی گوہر زمان کی نماز جنازہ میں آر پی او ڈیرہ ڈویڑن‘سول و عسکری افسران نے شرکت کی ۔
نماز جنازہ کے موقع پر پولیس کے چاک و جوبنددستے کی جانب سے شہداءکے جنازوں کو سلامی بھی پیش کی گئی ۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں نئی اسرائیلی فوجی حکومت قائم کرنے کے منصوبے کا انکشاف