شاہ رخ خان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

لندن: معروف بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے، وہ برطانیہ میں مقبول ترین ایشیائی سلیبرٹی بن گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہفتہ وار جریدے ایسٹرن آئی کی جانب سے 50 ایسی ایشیائی سلیبرٹیز کی فہرست جاری کی گئی ہے جو برطانیہ میں مقبول عام ہیں۔
جریدے کی فہرست میں شاہ رخ خان پہلی پوزیشن پر موجود ہیں اور اس کے ساتھ ہی وہ اس خطے میں مقبول ترین ایشیائی سلیبرٹی بھی بن گئے۔
مقبول ترین ایشیائی سلیبرٹیز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر مشہور بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ جبکہ تیسرے نمبر پر پریانکا چوپڑا موجود ہیں۔