جنگ کا خطرہ، امریکی جوہری آبدوز جنوبی کوریا پہنچ گئی

ویب ڈیسک: امریکا اور جنوبی کوریا کے واشنگٹن میں جوہری مشاورتی گروپ کے اجلاس کے بعد امریکا کی ایٹمی آبدوز جنوبی کوریا پہنچ گئی۔
امریکا اور جنوبی کوریا نے اجلاس کے بعد مشترکہ بیان میں کہا کہ امریکا اور اتحادیوں کے خلاف شمالی کوریا کا جوہری حملہ ناقابل قبول اور شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان کی حکومت کا خاتمہ ہو گا۔
شمالی کوریا نے دونوں ممالک امریکا اور جنوبی کوریا پر کشیدگی بڑھانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا ہے کہ دونوں ممالک کی غیرذمہ دارانہ نقل وحرکت کی مذمت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا نے کہا کہ امریکی جوہری آبدوز سے ظاہر ہے کہ امریکا ایٹمی جنگ کا سوچ رہا ہے، امریکا سال کا اختتام جوہری جنگ کے مظاہرے کے ساتھ کرنا چاہتا ہے لیکن ہمارے خلاف جوہری ہتھیاروں کا استعمال تباہ کُن ردعمل کا باعث ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پینشن پر ٹیکس کا نفاذ ناقابل قبول ہے، راجہ پرویز اشرف