پاکستان میں آزاد اور منصفانہ انتخابات ہماری ترحیج ہے، میتھیو ملر

ویب ڈیسک: پاکستان میں عام انتخابات کے حوالے سے امریکہ نے ایک بار پھر اپنا موقف دہراتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں آزاد اور منصفانہ انتخابات کی حمایت جاری رکھیں گے۔
ذرائع کے مطابق ترجمان امریکی دفتر خارجہ میتھیو ملرنے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ پاکستان امریکا کا اہم اتحادی اور شراکت دار ہے۔
میتھیو ملر نے کسی بھی سیاسی جماعت کا ساتھ دینے کے حوالے سے کہا کہ ہم پاکستانی سیاسی جماعتوں سے متعلق کوئی پوزیشن نہیں لیتے، ہم ہر اس پارٹی و سیاسی رہنماء کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں جسے پاکستانی عوام منتخب کرتے ہیں۔
انہوں نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ہماری دو طرفہ بات چیت کا سلسلہ جاری رہتا ہے، یہ واضح ہے کہ امریکہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی حمایت جاری رکھے گا۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ میں ججز تقرر ی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب