سیٹ ایڈجسٹمنٹ، سیاسی جماعتوں کی امیدواروں کو اہم ہدایت جاری

ویب ڈیسک: آئندہ انتخابات کے سلسلے میں سیاسی جماعتوں نے اپنے امیدواروں کو سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے قبل ہی کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کی ہدایت کردی ہے.
ان احکامات کی روشنی میں پہلی فرصت میں تحریک انصاف ، پیپلز پارٹی ، جے یو آئی ، جماعت اسلامی ، قومی وطن پارٹی ، اے این پی اور مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں نے اپنے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ شیڈول پر عمل درآمد شروع ہوتے ہوئے کاغذات نامزدگی کے فارم حاصل کئے جائیں اور سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے قبل ہی کاغذات کو واپس جمع کرایا جائے۔
ذرائع نے بتایا کہ مختلف سیاسی جماعتوں نے اتحاد کی پیش بندی کر رکھی ہے اس لئے بہت سے حلقوں پر مذکورہ سیاسی جماعتوں کی ایڈجسٹمنٹ کی صورت میں ان کے اپنے امیدوار متاثر ہوں گے.
اس لئے امیدواروں کو پیشگی بنیادوں پر کاغذات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ جاپان ملتوی