غیر قانونی مقیم افغانیوں کا انخلا جاری، مزید 1 ہزار 586 لوٹ گئے

ویب ڈیسک: ملک سے غیر قانونی مقیم افغانیوں کا انخلا جاری ہے، روزانہ کے حساب سے آج بھی 1 ہزار 586 افغان باشندوں نے واپسی کی راہ لی۔ اس کے ساتھ ہی وطن لوٹنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 4 لاکھ 38 ہزار سے متجاوز ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق آج لوٹنے والے غیر قانونی مقیم افغانیوں میں 365 مرد، 298 خواتین اور 923 بچے شامل تھے۔
یاد رہے کہ حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغانیوں نے گرفتاری سے بچنے کیلئے افغانستان روانگی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 38 ہزار 376 افغان باشندے ملک لوٹ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل میں بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ جاری، علاقہ مکین پریشان