عام انتخابات :خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے شیڈول جاری

ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے نے خواتین کی مخصوص نشستوں کے لئے شیڈول جاری کر دیا ۔
جاری اعلامیہ کے مطابق خواتین 20 سے 22 دسمبر تک کاغزات نامزدگی جمع کروا سکیں گی ‘23 دسمبر کو خواتین کی مخصوص نشستوں کی لسٹ اویزاں کی جائے گی ۔
اعلامیہ میں بتایا گیاکہ 24 دسمبر سے 30 دسمبر تک کاغذات کی جانچ پڑتال ہو گی جبکہ کاغذات کے خلاف اپیل 3 دسمبر تک دائر کی جا سکے گی ۔
امیدواروں کی نظر ثانی فہرست 11 جنوری کو جاری کی جائے گی جبکہ 13 جنوری کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  مریم نواز نے ایلیٹ فورس کا سہرا بھی نواز اور شہباز کے سر باندھ دیا