گیس بلوں نے مہنگائی کے ستائے عوام کے ہوش اڑا دیئے

ویب ڈیسک :بجلی کے بعد گیس کے بلوں نے بھی مہنگائی کے ستائے عوام کے ہوش اڑا دیئے،شہر کے مختلف علاقوں سے سوئی گیس غائب رہنے کے باوجود بھاری بھر کم بل آنے لگے
ذرائع کے مطابق رواں ماہ گیس بلوں میں فکسڈ چارجز بھی شامل کر دیئے گئے، 1.5 ایچ ایم تھری گیس کے استعمال تک بل کے ساتھ ایک ہزار روپے فکسڈ چارجز شامل کئے گئے ہیں، 1.5 ایچ ایم تھری گیس سے زائد استعمال پر 2 ہزار روپے فکسڈ چارجز لگائے گئے ہیں۔
گزشتہ روز انجمن تاجران ایسوسی ایشن نے گیس کے ہوشربا بلوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا جس میں مظاہرین نے سوئی ناردرن کمپنی کے خلاف شدید نعرے بازی کی تھی ۔
ہوٹل مالکان نے کہا ہے کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے تمام سلیب بھی تبدیل کر دیئے، اتنے بل کہاں سے ادا کریں، گیس بل بھی ادا کر رہے ہیں اور متبادل ایندھن بھی خریدنا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں:  فیصل کریم کی نامزدگی سے سازشی ٹولہ صوبے میں سیاسی عدم استحکام چاہتا ہے