موبائل سم

خیبر:موبائل سموں کے غیر قانونی اجراءپر پابندی عائد

ویب ڈیسک :ضلع خیبر میں موبائل سموں کے غیر قانونی اجراءکو روکنے کے لئے دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ۔
ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن (ر) ثناءاللہ خان نے اعلامیہ جاری کردیا جس کے مطابق متعلقہ کمپنیوں کی اجازت کے بغیر غیر مجاز افراد کے سم کارڈ فروخت کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق تمام غیر مجاز سم کارڈز اور رجسٹریشن میں استعمال ہونیوالا آلات کو سرکاری تحویل میں لیکر قانونی کارروائی کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔
غیر مجاز افراد کی جانب سے سادہ لوح افراد کے انگوٹھوں کے نشانات کو غلط استعمال سے روکنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ‘دفعہ 144 فوری طور پر نافذ العمل ہوگا جو کہ 02 مہینوں کے لئے برقرار رہیگا۔

مزید پڑھیں:  درگئی: رکشہ اور موٹر سائیکل کے تصادم میں نوجوان جاں بحق