پشاور، پیسوں کی لالچ میں دوستوں نے کاروباری پارٹنر کو ابدی نیند سلادیا

ویب ڈیسک: پشاور ارمڑپایاں میں پیسوں کی لالچ میں آکردوستوں نے کاروباری پارٹنر کو ابدی نیند سلادیا۔ پولیس نے ایک ہفتہ قبل ہونے والے اندھے قتل میں ملوث دو ملزموں کو گرفتارکرلیا۔ت
فتیشی ٹیم کے مطابق کاروباری پارٹنر آپس میں سولرپینل کا کاروبار کرتے تھے۔ مقتول افتخار علی عرف خارے کے بھائی اظہر علی ولد زردعلی ساکن ارمڑنے پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ علی خیل نزد تانگہ اڈہ ارمڑ میں اس کے 45سالہ بھائی افتخارعلی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے جو سولر پینل کا کاروبار کرتا تھا۔
ایس پی صدر ڈویژن عبد السلام خالد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او ارمڑ خالد آفریدی کی نگرانی میں ٹیم تشکیل دی جنہوں نے دکاندارافتخار کاموبائل ڈیٹا حاصل کرنے سمیت ورثاءکے بیانات ریکارڈ کئے۔
اس دوران مختلف شواہد سے معلوم ہوا کہ مقتول کے کاروباری پارٹنر ظہور محمد ولد نور محمد اور مختیار عالم ولد سبز علی نے افتخار کو قتل کیا ہے ۔
ملزموں نے پولیس کو بتایا کہ وہ اور افتخار مل کر سولرپینل ، بیٹری اور فریج وغیرہ کا کاروبارکرتے تھے تاہم اس دوران لالچ میں آکر انہوں نے افتخار علی کوراستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا ۔
ورثاءنے ملزموں پر دفعہ 164کے تحت دعویداری کردی جن سے آلہ قتل بھی برآمدکرلیاگیا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل سعودیہ تعلقات سے مشرق وسطی کے تنازعات حل نہیں ہونگے، خامنہ ای