چمن بارڈر، ون ڈاکومنٹ رجیم پر عملدرآمد کیلئے اقدامات جاری

ویب ڈیسک: پاکستان اور افغانستان کے مابین چمن بارڈر پر ون ڈاکومنٹ رجیم میں عوام کو سہولیوت بہم پہنچانےمیں اضافہ لائق تحسین قرار دیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق چمن کے لوگوں کو پاسپورٹ بنوانے اور اس کے اجراء کے تمام مراحل میں سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پہلے سے قائم آفس میں توسیع کی گئی ہے۔
چمن بارڈر پر پاسپورٹ آفس پہلے ایک کمرے پر مشتمل تھا جبکہ تعسیع کے بعد اب وہاں 10 کاونٹرز قائم ہیں۔ قلعہ عبداللہ میں بھی 5 کاونٹرز پر محیط ایک نیا پاسپورٹ افس تعمیر کردیا گیا ہے۔
ان پر عوام کو رش سے بچنے کیلئے سہولت کے ساتھ پاسپورٹ بنانےمیں آسانی رہے گی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران جمع پاسپورٹس میں تقریبا 800 پاسپورٹ زونل آفس چمن پہنچ گئے ہیں جس کے بعد لوگوں کو ان کے پاسپورٹ کا اجراء کر دیا گیا۔
اس حوالے سے چمن کے عوام نے کہا ہے کہ ون ڈاکومنٹ رجیم سمیت دیگر اقدام کے باعث ہمیں پاسپورٹ بنوانے میں آسانی ہے جبکہ میل و فی میل الگ الگ کاونٹرز کے قیام سے بھی کافی سہولت ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکی سفیر اور پی ٹی آئی کی ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، میتھیو ملر