دھند کے باعث متعدد موٹرویز ٹریفک کیلئے بند

ویب ڈیسک: موسم سرما میں ٹریفک مسائل بڑھنے لگے، دھند کے باعث متعدد موٹرویز ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دی گئیں۔
موٹرویز پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم 3 فیض پور سے ننکانہ تک جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11، موٹروے ایم ٹو لاہور تا کوٹ مومن کو اسی وجہ سے بند کر دیا گیا کہ وہاں دھند انتہائی زیادہ تھی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ متعدد موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کی خاطر بنا کیا گیا ہے۔ موٹرویز پر سفر کرنے کے اوقات محدود ہیں.
ذرائع کا کہنا ہے کہ صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔ اس کے علاوہ سفر کرنا خطرے سے خالی نہیں۔

مزید پڑھیں:  جمرود، فاٹا انضمام کیخلاف علاقہ مکین کا احتجاج