ملکی ترقی میں‌سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل کا نمایاں کردار

ویب ڈیسک: ملکی اقتصادی بحالی اور ترقی کیلئے ماہرین کی ہر سو کوششیں جاری رہتی ہیں، سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل اور ایف ڈی اے بھی ملکی اقتصادی بحالی اور ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔
یاد رہے کہ ایس آئی ایف سی کا ہدف اگلے 5 سالوں میں 48 بلین پاونڈز حاصل کرنا ہے جو ملکی ترقی میں ایک اہم سنگ میل ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ممکنہ سرمایہ کاری کی شراکت کے لیے ترجیحی شعبوں جیسے توانائی، معدنیات، زراعت، اور آئِی سی ٹی میں 30 سے زیادہ منصوبوں کی نشاندہی ایف ڈی اے کی جانب سے کی گئی ہے۔
پاکستان کے پاس کرومائیٹ، تانبے، انتہائی اہم لیتھیم اور دیگر توانائی کی راہیں موجود ہیں‌ جبکہ نایاب زمین اس کے علاوہ ہے جہاں متعدد توانائی کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ان جاری منصوبوں کا مقصد 2031ء تک توانائی کی پیداوار میں اضافہ کی راہیں ہموار کرنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے قوانین کے تحت غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سو فیصد کارپوریٹ فرمز کے مالک بن سکتے ہیں جو کسی بڑے کاروبار کی راہیں ہموار کر سکتا ہے۔ سرمایہ کاروں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کیلئے پاکستان کے معدنی وسائل اور افرادی قوت ہی کافی ہیں. سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل کے تحت اگر غیر ملکی سرمایہ کار اس جانب راغب ہو کر اپنا فائدہ حاصل کر سکتے ہیں تو اس سے پاکستان کو بھی خاطرخواہ فائدہ ملنے کا قوی امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنما آصف خان کے گھر حملہ، ایف آئی آر طارق اعوان کیخلاف درج