افغان باشندے

رواں سال دہشت گردی کے 50واقعات میں افغان باشندے ملوث نکلے

ویب ڈیسک : محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے دہشتگردی اور بھتہ خوری میں ملوث افغان باشندوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔
سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق رواں سال دہشتگردی کے 50 واقعات میں افغان باشندے ملوث نکلے اور گزشتہ سال دہشتگردی کے 19 واقعات میں افغان باشندے ملوث تھے جب کہ مجموعی طور پر 2 سال میں دہشتگردی کے 69 واقعات میں افغان باشندے ملوث رہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال 66 افغان دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا اورگزشتہ سال دہشتگردی کے واقعات میں ملوث افغانستان کے 26 باشندوں کو گرفتار کیا گیا جب کہ 2 سال میں مجموعی طور پر 92 افغان دہشتگرے گرفتارکیے گئے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق رواں سال 6 افغان دہشتگرداور گزشتہ سال 4 افغان دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ رواں سال بھتہ خوری کے 8 واقعات، گزشتہ سال 4 واقعات میں افغان شہری ملوث تھے جب کہ 2 سال میں مجموعی طورپر بھتہ خوری کے 12 واقعات میں افغان باشندے ملوث پائے گئے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سانحہ 9 مئی کے حوالے سے ریڈیو پاکستان میں تقریب کا انعقاد