کاغذات نامزدگی جمع

عمران خان کے میانوالی سے کاغذات نامزدگی جمع

ویب ڈیسک :جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے گئے
بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 میانوالی سے جمع کرائے گئے‘گزشتہ روز عمران خان نے اڈیالا جیل میں اپنے کاغذات نامزدگی پر دستخط کیے تھے۔
کاغذات نامزدگی بانی پی ٹی آئی کے وکیل رائے محمد علی اڈیالہ جیل لے کرگئے تھے اور رائے محمد علی کے مطابق عمران خان میانوالی، لاہور اور اسلام آباد سے الیکشن لڑیں گے۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نیب کے توشہ خانہ کیس میں اڈیالا جیل میں قید ہیں۔
گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ مکمل طور پر معطل کرنے کی متفرق درخواست مسترد کر دی تھی ۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ: افغان موسیقاروں کے زبردستی انخلا کیخلاف درخواست پر سماعت