ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران

عام انتخابات کے لئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کی تعیناتی

ویب ڈیسک :ملک بھر میں عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے تیاریاں زور و شور سے جاری‘الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران اور مانیٹرنگ ٹیموں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران اور مانیٹرنگ ٹیموں کا کام انتخابی عمل کے دوران ضابطہ اخلاق اور الیکشن قوانین کی مانیٹرنگ کرنا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران و مانیٹرنگ ٹیمیں تمام اضلاع میں انتخابی عمل اور انتخابی مہم کی کڑی نگرانی کریں گی۔

مزید پڑھیں:  بے گھر افراد کی مدد، چین 1 اعشاریہ 5 ملین ڈالرز افغانستان کو دے گا