حملوں میں ایران ملوث

بحری جہازوں پر حملوں میں ایران ملوث ہے، امریکا کا الزام

ویب ڈیسک: وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے کہا کہ یمنی حوثیوں کے بحیرہ احمر میں جہازوں پر حملوں میں ایران ملوث ہے۔
ایران نے حوثیوں کو ڈرونز، میزائل اور تکنیکی معلومات فراہم کیں۔
دوسری جانب ایران نے امریکی الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔
امریکی ترجمان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایران بحیرہ احمر میں جہازوں پر حملے کی منصوبہ بندی میں پوری طرح ملوث تھا۔
ہم جانتے ہیں کہ ایران طویل عرصے سے خطے میں عدم استحکام کیلئے حوثیوں کی حوصلہ افزائی میں اس طرح کی مدد کرتا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکا اور چین میں ہوا کے بگولوں سے تباہی ، 5افراد ہلاک