رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی بیٹی کی پہلی تصویر وائرل

ویب ڈیسک: رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی بیٹی کی پہلی تصویر کے چرچے ہر سو ہونے لگے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی اداکار رنبیر کپور اور نامور ہدایت کار مہیش بھٹ کی بیٹی کی شادی 2022 میں ہوئی تھی.
ان کے ہاں گزشتہ سال بیٹی کی پیدائش ہوئی جسے اب تک سامنے نہیں لایا گیا تھا۔ یاد رہے کہ بھارتی فلمی جوڑے نے اپنی بیٹی کا نام راہا رکھا۔
بھارتی اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی جوڑی نے اپنی بیٹی کی پہلی جھلک کرسمس کے موقع پر دکھائی، راہا کی پہلی جھلک دیکھ کر لوگوں نے اسے کیمرے کی آنکھ میں قید کرنا شروع کر دیا۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل میں بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ جاری، علاقہ مکین پریشان