ٹیکس وصولیاں

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 4448ارب کی ٹیکس وصولیاں

ویب ڈیسک : رواں مالی سال2023-24 کی پہلی ششماہی میں 4468ارب روپے کی ریکارڈ ٹیکس وصولیاں ، دسمبر میں ریکارڈ 1021 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کا ہدف حاصل کرلیا ہے، جولائی تا دسمبر کے لیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 4425 ارب روپے رکھا گیا تھا، پہلی ششماہی میں ایف بی آ کی ٹیکس وصولیاں 4468ارب روپے رہی ہیں جو ہدف سے 43 ارب روپے زائد ہیں۔
ایف بی آر نے گزشتہ مالی سال 2022-23کی پہلی ششماہی میں 3428 ارب روپے اکٹھے کیے تھےجو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں ایک کھرب روپے سے زائد ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ درآمدات میں کمی اور 230ارب روپے کے ریفنڈز جاری کرنے کے باوجود مقررہ ہدف حاصل کرلیا گیاہے جبکہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران 177ارب روپے کے ریفنڈ ز جاری کیے گئے تھے۔
درآمدات میں کمی درآمدی مرحلے پر جمع ہونے والے محصولات میں رکاوٹ کا باعث بنتی ہے، ماضی میں درآمدات اور ڈومیسٹک ٹیکس کی شرح 50:50 ہوا کرتی تھی اب یہ شرح 36: 64 میں تبدیل ہو چکی ہے لیکن ایف بی آر نےڈومیسٹک محصولات بڑھا کر درآمدی دباو¿ کے تمام اثرات کو جذب کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ کاسیشن جج کےاغواکانوٹس،فوری اقدامات کاحکم