عوام کو نئے سال کا نیا تحفہ، ایل پی جی مزید مہنگی

ویب ڈیسک: مہنگائی کے آفٹر شاکس کا سلسلہ نئے سال میں بھی جاری، عوام کو ریلیف دینے کی بجائِے حکومت نے ایل پی جی مزید مہنگی کرتے ہوئے قیمتیں بڑھا دیں۔
ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے بلا تاخیر ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت 256 روپے 42 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے جس کے بعد ایل پی جی کا 11اعشاریہ 8 کلو کا گھریلو سیلنڈر 18 روپے 52 پیسے مزید مہنگا ہوکر 3 ہزار 25 روپے 87 پیسے ہو گیا ہے۔
اس حالیہ مہنگائی کے دور میں یہ اضافہ عوام پر کسی بم گرنے سے کم نہ ہوگا۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال کے ماہ دسمبر میں ایل پی جی کے گھریلو سیلنڈر کی قیمت 3 ہزار 7 روپے 52 پیسے مقرر کی گئی تھی۔
اس سے قبل بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر اضافی پریشر ڈالا گیا اب ایل پی جی کی قیمت بڑھا کر انہیں زندہ درگور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  ہری پور، شوگران روڈ پر حادثہ، طالبہ جاں بحق، 7 افراد زخمی