برج خلیفہ

برج خلیفہ پر شاندار آتشبازی سے نئے سال کا استقبال

ویب ڈیسک :نئی امیدیں اور نئے خواب لیے سال 2024 کا سورج طلوع ‘دبئی میں دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ پر شاندار آتش بازی اور تقریب سے نئے سال کا استقبال کیا گیا۔
نئے سال کے آغاز سے چند لمحات قبل کاو¿نٹ ڈاو¿ن سے شروعات کرتے ہوئے شاندار آتش بازی کا انعقاد کیا گیا۔
دنیا کی مقبول ترین اس عمارت میں جادوئی آتش بازی، لائٹ اور لیزر شو کے ذریعے نئے سال کی گونج سنائی دی۔
ہرسال کی طرح اس سال بھی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر ذوق وشوق سے دیکھی جارہی ہے۔رنگ و روشنیوں کے سیلاب نے ہر شے کو اپنی لپیٹ میں لیے رکھا، اس دوران وہاں موجود افراد کی جانب سے بھی بھرپورضوش وخروش کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔
برج خلیفہ کی آتش بازی کو قریب سے دیکھنے کے ٹکٹ پہلے ہی آن لائن فروخت ہو چکے تھے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری