کاغذات منظور‘

پی ٹی آئی کے 1996امیدواروں کے کاغذات منظور‘624مسترد ہوئے

ویب ڈیسک :ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے لئے پی ٹی آئی کے 1996 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ 624 کے مسترد کئے گئے ہیں ۔
عام انتخابات کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے کل 2620 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے ۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے 1996 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے جبکہ 624 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے۔
بلوچستان میں 39امیدواروں میں سے17کے کاغذات نامزدگی مسترد اور 22 کے منظور کیے گئے۔
پنجاب اور اسلام آباد سے 389 امیدواروں میں 127کے کاغذات نامزدگی مسترد اور 262 منظور ہوئے جبکہ سندھ میں 181 امیدواروں میں سے 46 کے کاغذات نامزدگی مسترد اور 135 کے منظور کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں 234 میں سے 55 امیدواروں کے کاغذات مسترد اور 179 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے۔
خیال رہے کہ ملک بھر سے قومی اورصوبائی اسمبلیوں کیلئے 22 ہزار 711 کاغذات نامزدگی درست قرار پائے تھے، آر اوز نے مجموعی طور پر 21 ہزار 684 مرد اور ایک ہزار 27 خواتین امیدواروں کےکاغذات نامزدگی درست قرار دیے۔
مجموعی طور پر 25 ہزار 951 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

مزید پڑھیں:  ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری