اشرافیہ کی نمائندہ جماعتیں

پی ٹی آئی اور ن لیگ اشرافیہ کی نمائندہ جماعتیں ہیں، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک: لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پی ایم ایل این اور پی ٹی آئی اشرافیہ کی نمائندہ جماعتیں ہیں، جنہیں مقتدار قوتوں نے پنجاب پر مسلط کیا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے اپنے دس نکاتی منشور کی تفصیلات بھی بتائیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت برسراقتدار آکر غریب گھرانوں کو 3-3 سو یونٹ مفت بجلی فراہم کرے گی۔
غریبوں کو 30 لاکھ گھر بنا کر دیں گے، ان گھروں کے مالکانہ حقوق خواتین کے نام ہوں گے۔
اپنے منشور کی تفصیلات بتاتے ہوئے چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ تعلیم مفت ہوگی۔
علاج مفت ہوگا، کسانوں کو کسان کارڈ، مزدوروں کو سوشل سکیورٹی کیلئے مزدور کارڈ دیئے جائیں گے۔
تعلیم مکمل کر کے روزگار تلاش کرنیوالے نوجوانوں کو ایک سال تک یوتھ کارڈ دیکر پیسے دئیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ نے بلاول بھٹو زرداری کو وزارتِ عظمیٰ کا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان میں ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف ریلی، شرکاء کی شدید نعرے بازی