سردی ‘ بجلی بحران اور دھرنے کی دھمکیاں

سردی کی شدت میں اضافہ ہونے ‘ ملک میں مبینہ طور پربجلی کی پیداوار میں کمی کے بعد لوڈ شیڈنگ میں مسلسل اضافے نے جو صورتحال پیدا کردی ہے اس کے نتائج اگرچہ صوبائی دارالحکومت پشاور پرمنفی اندازمیںمرتب ہو رہے ہیں اور اب پشاور میں بھی لوڈ شیڈنگ کے اوقات میںاضافہ کی وجہ سے عوام پریشان ہیں جبکہ شہر کے مضافات میں لوڈ شیڈنگ کے اوقات میں اضافے کی کوئی حد مقرر نہ ہونے کی وجہ سے احتجاجی آوازیںاٹھ رہی ہیں ،شہر کے نواحی علاقوں پشتخرہ ‘ شیخ محمدی وغیرہ میں بجلی بندش کی انتہا ہوچکی ہے،ان علاقوں کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ایک مشترکہ جرگہ میں شیخ محمدی ‘ شہاب خیل ‘ سلمان خیل ‘ ماشوخیل ‘ شیخان ‘ گڑھی مل خیل اور دیگر ملحقہ علاقوں نے گزشتہ روز شیخ محمدی گرڈ سٹیشن کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کردیا ہے ‘ گزشتہ دو ماہ سے شیخ محمدی فیڈرکی بندش کی وجہ سے عوام کوشدید مشکلات کا سامناہے ‘ یہاں تک کہ اب گھروں اورمساجد میں پانی تک دستیاب نہیں ہے ‘ اور علاقے کربلا کا منظر پیش کر رہے ہیں، علاقے کے عوام نے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کااعلان کیا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ قطعاً مناسب اقدام نہیں ہے اور عوام کوبنیادی سہولتوں سے محروم رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے ‘ اس صورتحال کاتدارک ضروری ہے ۔

مزید پڑھیں:  سنگ آمد سخت آمد