شیرافضل مروت کی گرفتاری پشاور ہائیکورٹ نے روک دی

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس وقار احمد پر مشتمل سنگل بنچ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیرافضل مروت کے خلاف درج مقدمات کی منسوخی کے لئے دائر رٹ پر درخواستوں کی سماعت 22 جنوری تک ملتوی کردی۔
پشاور ہائیکورٹ کے جج وقار احمد پر مشتمل سنگل بینچ نے شیرافضل مروت کی گرفتاری روکتے ہوئے قرار دیا کہ یہ درخواستیں ڈویژن بنچ ہی سنے گا۔
دلائل سننے کے بعد فاضل بنچ نے پولیس کو شیر افضل مروت کی گرفتاری سے روکتے ہوئے کیس کی سماعت 22جنوری تک کے لئے ملتوی کردی ۔

مزید پڑھیں:  علی پرویز نے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھالیا