احسن اقبال

انتخابات کے التواءسے بے یقینی بڑھ جائے گی‘احسن اقبال

ویب ڈیسک :مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ انتخابات کو آٹھ فروری کو منعقد ہونے چاہئیں، اگر انتخابات کا التواءہوتا ہے تو اس کے نتیجے میں بے یقینی بڑھ جائے گی ۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے پنجاب میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹوں کے اجراءکے لئے انٹرویو کا عمل مکمل ہو چکا ہے‘پارٹی لیڈر شپ اسی ہفتے پنجاب میں ٹکٹس جاری کر دے گی۔
احسن اقبال نے کہا کہ کیونکہ سرمایہ کار کم ازکم اگلے پانچ سال کے لئے چاہتے ہیں ایک مستحکم منتخب حکومت ہو تاکہ پالیسیوں کا تسلسل ہو اور انہیں یقین ہو کہ جن پالیسیوں کے تحت وہ سرمایہ کاری کریں گے اس کے اندر استحکام ہوگا، اس وقت پاکستان کے جو معاشی حالات ہیں ان کا بھی یہی تقاضا ہے کہ جلد از جلد انتخابات کے نتیجے میں ایک مستحکم اور مضبوط حکومت قائم ہو۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو چاہتے ہیں کہ ان کا ہاتھ پکڑ کر اقتدار میں بٹھا دیا جائے، ان کے بیانات کو اس لئے سنجیدہ نہیں لینا چاہئے کیونکہ ان کے خود والد محترم نے کہا ہے کہ وہ ابھی انڈر ٹریننگ ہے، وہ وقت کے ساتھ ساتھ میچور ہو جائیں گے اور انہیں اپنی ٹریننگ پر توجہ دینی چاہئے۔

مزید پڑھیں:  بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان