ایکواڈور میں خانہ جنگی پھوٹ پڑی، فوج طلب،ایمرجنسی نافذ

ویب ڈیسک: ایکواڈور میں خانہ جنگی اور فسادات پھوٹ پڑے ، اس حوالے سے صدر نے فوری طور پر فوج طلب کر لی تاکہ حالات قابو کئے جا سکیں۔
جنوبی امریکہ ملک ایکواڈور کے شہر گویاکوئیل میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد خانہ جنگی پھوٹ پڑی۔ منشیات فروشوں کے ایک گروپ کی جوابی مجرمانہ کارروائیاں کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد صدر نے فوری طور پر فوج طلب کر لی تاکہ ملک میں داخلی مسلح تنازعہ سے بچا جا سکے۔
ایکواڈور میں خانہ جنگی اور فسادات کے حوالے سے صدر نے ملک بھر میں 60 روز کیلئے ایمرجنسی نافذ کردی۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی دورکاایف بی آر ٹریک اینڈٹریس سسٹم فراڈ قرار