34 سالہ وزیر تعلیم فرانس کے کم عمر ترین وزیراعظم بن گئے

ویب ڈیسک: کم عمر ترین سیاسی رہنماوں کی فہرست میں ایک اور اضافہ، فرانس کے 34 سالہ وزیر تعلیم گیربیل اٹل کو فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے وزیر اعظم نامزد کر دیا جس کے بعد وہ کم عمر ترین وزیراعظم بن گئے۔
اس حوالے سے جاری ہونیوالی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے سابق وزیراعظم الزبتھ بورن 20 ماہ عہدے پر رہنے کے بعد مستعفیٰ ہوئی تھیں، ان کے مستعفی ہو جانے کے بعد صدر نے وزیر تعلیم گیبریل کو ملک کا نیا وزیراعظم نامزد کر دیا۔
اس سے قبل فرانس کے کم عمر ترین وزیر اعظم کا اعزاز لورینٹ فیبیوس کے پاس تھا جو 37 سال کی عمر میں وزیراعظم بنے تھے۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی:خواتین ارکان کیلئے نازیبا جملے کسنے کیخلاف قرارداد منظور