عمرہ

2023ء میں 1کروڑ 35لاکھ 50ہزار زائرین نے عمرہ کیا

ویب ڈیسک: سعودی عرب میں گزشتہ سال 2023 میں 1کروڑ 35لاکھ 50 ہزار زائرین نے عمر ے کی سعادت حاصل کی ہے یہ تعداد 2022کے عمرہ زائرین کے مقابلے میں 58 فیصد زیادہ ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے حج و عمرہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب انکشاف کیا کہ 2023 کا سال عمرہ زائرین کی تعداد کے اعتبار سے ریکارڈ ساز رہا۔
وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بتایا کہ 2019 میں سعودی عرب آنے والے زائرین کی سب سے زیادہ تعداد ساڑھے 8 ملین تھی لیکن گزشتہ سال یہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے مزید بتایا کہ گزشتہ برس میں ساڑھے 13 ملین عمرہ زائرین کی سعادت حاصل کی اور یہ سب بہترین عمرہ سہولیات کی فراہمی کے مربوط اور نقائص سے پاک نظام کے باعث ممکن ہوا۔

مزید پڑھیں:  صحت کے شعبے میں تحقیق، تین روزہ عالمی ریسرچ کانفرنس کا انعقاد