پشاور، الیکشن 2024، محکمہ داخلہ نے اہم اجلاس طلب کرلیا

ویب ڈیسک: ملک بھِر میں 8 فروری کو ہونے والے الیکشن 2024ء کے سلسلے میں محکمہ داخلہ نے اہم اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تمام کمشنرز سمیت 8 محکموں کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جبکہ دور دراز سے محکموں کے نمائندے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔
محکمہ داخلہ کے اس غیر معمولی اجلاس کے ایجنڈے میں پہاڑی علاقوں میں ملک بھر میں ہونے والے الیکشن 2024ء کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا جانا شامل ہے۔
اس کے علاوہ ایجنڈے میں یہ بھی شامل ہے کہ پولنگ سٹیشنز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کی جائَے۔

مزید پڑھیں:  امدادی سامان غزہ لیجانے والے ٹرکوں پر اسرائیلی شدت پسندوں کا حملہ