حوثی گروپ کے ترجمان

حوثی گروپ کے ترجمان نے انٹرویو کے دوران صحافی کو لاجواب کردیا

ویب ڈیسک :یمن کے حوثی گروپ کے ترجمان نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں میزبان کو ہی لاجواب کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کی میزبان نے حوثی گروپ کے ترجمان محمد علی الحوثی سے انٹر ویو کے درمیان پوچھا کہ یمن غزہ سے میلوں دور ہے ، پھر آپ فلسطینیوں کی حمایت کیوں کر رہے ہیں؟
اس سوال پر حوثی ترجمان نے جوابی سوال داغ دیا اور پریزنٹر سے ہی پوچھا کہ کیا بائیڈن اور نیتن یاہو ایک اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں؟ کیا وہ قابض ملک سے میلوں دور ہیں؟ یہ سن کر میزبان لاجواب ہوگئیں
انٹرویو میں حوثی گروپ کے ترجمان محمد علی الحوثی نے کہا کہ ان کا مو¿قف ہے کہ فلسطین میں تباہی کی امریکی اور یورپی مشینوں کو جارحیت، جنگ اور دہشت گردی سے روکا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے لوگوں پر اسرائیلی حملوں کی وجہ سے حوثی بحیرہ احمر میں جہازوں کو نشانہ بناتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  امریکی جامعات میں مظاہروں نے نیتن یاہو کے ہوش اڑا دیئے