استدعا مسترد

9مئی مقدمات:عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

ویب ڈیسک :انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9مئی کے 12مقدمات میں پولیس کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی ۔
اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت جج ملک اعجاز آصف نے کی، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے انکے وکیل ایڈووکیٹ ملک فیصل اور سردار شہباز کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا خارج کردی اور بانی پی ٹی آئی کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
راولپنڈی پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔
کیس کی سماعت کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  ڈالر کی قیمت میں کمی، 278 روپے 3 پیسے کا ہوگیا