پی ٹی آئی قیادت کرپٹ قرار ،اختر اقبال ڈار کا بات کرنے سے انکار

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے ایک انٹرویو کے دوران پی ٹی آئی قیادت کو کرپٹ قرار دیدیا۔ انہوں نے ٹکٹ کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ٹکٹ کے سلسلے میں ان سے بات نہیں کرسکتا۔
اختر اقبال ڈار نے نجی پروگرام میں بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے کچھ کہنے سے گریز کرتے ہوئے واضح کیا کہ پی ٹی آئی قیادت سمیت سب کرپٹ ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی نے کہا کہ بیرسٹرگوہر جیسے کرپٹ لوگ پارٹی پر قابض ہیں۔

مزید پڑھیں:  بنوں، پولیس کی بروقت کارروائی، چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کا حملہ پسپا