مفتاح اسماعیل

تحریک انصاف سے بلا چھیننا نامناسب ہے‘مفتاح اسماعیل

ویب ڈیسک :سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ انتخابات سے کچھ ہی روز قبل پاکستان تحریک انصاف سے بلا چھیننا نامناسب ہے۔
لاہور کے الحمرا ہال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان جس کو کہیں گے لوگ اسے ووٹ دیں گے۔
انہوں نے کہاکہ نواز شریف اور بانی پی ٹی آئی جس کو کہیں گے، لوگ اسے ووٹ دیں گے، 2018 میں بانی پی ٹی آئی پر اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ تھا۔
سابق وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کردی جائے تو ٹکٹ سستا ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں:  پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز، سیلرز، سویلینز کو عسکری ایوارڈز عطا