امریکا کی اسرائیل کو

غزہ جنگ، امریکا کی اسرائیل کو ٹارگیٹڈ کارروائیاں کرنے کی ترغیب

ویب ڈیسک: امریکا نے اسرائیل کو ٹارگیٹڈ کارروائیاں کرنے کی ترغیب دی ہے.
تفصیلات کے مطابق امریکا نے اسرائیل کو نئی حکمت عملی اپناتے ہوئے ٹارگیٹڈ اور کم شدت کی کارروائیاں کرنے کی ترغیب دی ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ امریکا غزہ میں کم شدت کی کارروائیوں میں منتقلی کے بارے میں اسرائیل کیساتھ بات کر رہا ہے۔
اسرائیل نے اس ماہ کے شروع میں کہا تھا کہ وہ انکلیو سے کچھ فوجیوں کو ہٹا رہا ہے،
جبکہ گزشتہ ہفتے ایک فوجی ترجمان نے کہا تھا کہ فورسز مزید ٹارگٹڈ آپریشنز کی طرف بڑھ رہی ہیں۔
جان کربی نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ اس منتقلی کا صحیح وقت ہے اور ہم اب ایسا کرنے کی بات کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے فضائی حملوں کو کم کرنے اور زیادہ محدود صلاحیت میں کام کرنے کیلئے کچھ پیشگی اقدامات کئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، غیر قانونی مقیم افغانیوں کی واپسی جاری، مزید 13 ہزار 567 لوٹ گئے