مالدیپ کا بھارت

مالدیپ کا بھارت کو اپنی فوج واپس بلانے کا الٹی میٹم

ویب ڈیسک: مالدیپ نے بھارت کو اپنی فوج واپس بلانے کا الٹی میٹم دیدیا۔
مالدیپ نے بھارت کو الٹی میٹم دیدیا ہے کہ وہ ان کے ملک سے اپنی فوجیں 15 مارچ تک واپس بلا لے۔
تفصیلات کے مطابق مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے بھارت کو الٹی میٹم دیا ہے،
کہ وہ 15 مارچ تک ان کے ملک سے اپنی فوجیں واپس بلا لے ورنہ نتائج کی ذمہ داری بھارت پر ہوگی۔
مالدیپ کے صدر معیزو نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کو مزید مالدیپ میں رہنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
انڈر سیکریٹری برائے صدارتی امور عبدللہ خلیل کے مطابق مالدیپ میں 1988 سے بھارتی فوج کے یونٹس تعینات ہیں جو سرویلنس، ہوا بازی اور تربیت کی ذمے داریاں انجام دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بنوں، بجلی لوڈشیڈنگ میں کمی بقایاجات کی ادائیگی سے مشروط کر دی گئی